ماسکو (ویب ڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو کے اسلامی مرکز میں 53 سالہ ایتھلیٹ نے ایک عالم دین کی رہنمائی کے ساتھ اسلام قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نژاد روسی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر اور سابقہ عالمی چیمپئن جیری ولیم منسن نے عوامی طور پر اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایتھلیٹ کی عمر 53 سال ہے جبکہ یہ انکشاف انہوں نے 20جون کو ایک ویڈیو کلپ میں کیا کہ جس میں انہوں نے ماسکو کے اسلامی مرکز میں ایک عالم دین کی رہنمائی کے ساتھ شہادت کااعلان کیا۔
مزیدپڑھیں :مزدور کی کم سے کم اجرت37ہزار مختص،نوٹیفکیشن جاری


