Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پاکستان فٹبال فیڈریشن الیکشن، ظاہر شاہ، رانا اشرف اور نعمان خان پرعائد پابندی ختم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی اپیل کمیٹی نے 3 اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپیل کمیٹی نے اپیلوں پر شنوائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر شاہ، رانا اشرف اور نعمان خان کی اپیل منظور کرلی ۔

اس فیصلے کے بعد ظاہر شاہ، نعمان خان اور رانا اشرف کو صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔ظاہر شاہ خیبرپختونخوا اور رانا اشرف پنجاب کی صوبائی ایسوسی ایشین کے اہم امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ ڈسلپنری کمیٹی نے گزشتہ ماہ تینوں افراد پر تاحیات پابندی لگائی تھی۔
سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں پاکستان کی پہلی خاتون امپائرنامزد

یہ بھی پڑھیں