Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ،پاکستان کے اسجد اقبال بھارت کے ملکیت سنگھ کو شکست دے کرکے فائنل میں پہنچ گئے

اولانبتار (ویب ڈیسک) منگولیا میں جاری ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اسجد اقبال نے ملکیت سنگھ کو 6-0 سے شکست دی، جہاں انہوں نے اپنے حریف کو ایک بھی فریم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

مقابلے کا آغاز اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح سے ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا 46-13، چوتھا 40-31، پانچواں 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے بڑے فرق سے جیتا۔

ملکیت سنگھ اسجد کے سامنے بے بس نظر آئے اور کوئی بڑا بریک بنانے میں ناکام رہے، جبکہ اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔
مزیدپڑھیں :سوئی سدرن مالیاتی خسارہ، 1ہزار 50ارب،نوکریاں خطرےمیں

یہ بھی پڑھیں