Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پی سی بی نے بابر اعظم کا کپتانی سے استعفیٰ منظور کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کی جانب سے ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور اس کی تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ بابر اعظم کی بطور وائٹ بال کپتان خدمات، ٹیم کا مطلوبہ معیار پورا کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کے غیرمتزلزل عزم کا اعتراف کرتا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ بابر اعظم ایک عالمی معیار کے بلے باز اور ایک سینیئر ٹیم ممبر کی حیثیت سے اب بھی ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور پی سی بی ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم نے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا، ’قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے ایک اعزاز رہا ہے تاہم اب تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر دینا چاہتا ہوں۔‘

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بابر اعظم نے کہا کہ میں آج کچھ خبریں شیئر کررہا ہوں، میں نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان گزشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کیا گیا تھا۔

بابر اعظم نے لکھا کہ ’قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں استعفیٰ دے دوں اوراپنے کیرئیر اور کھیل پربھرپورتوجہ مرکوز کروں۔ ٹیم کی کپتانی ایک بہترین اور سود مند تجربہ رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کپتانی میں ایک اضافی بوجھ شامل ہے۔ میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، اپنی بیٹنگ سے لطف اندوزہونا چاہتا ہوں اوراپنے خاندان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتا ہوں، جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔

بابراعظم نے مزید لکھا کہ عہدہ چھوڑنے سے میں آگے بڑھنے میں بہتر کارکردگی حاصل کروں گا اوراپنے کھیل پرزیادہ توجہ دوں گا۔

انہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے غیرمتزلزل حمایت اورمجھ پراعتماد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مجھے قومی ٹیم کی قیادت پر فخر ہے اب میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں۔ آپ کی محبت اورحمایت کے لیے بے حد شکریہ۔
مزیدپڑھیں :قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 سابق اراکین نااہل قرار

یہ بھی پڑھیں