Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

’’ایک‘‘ ہو کر کھیلیں، محسن نقوی،توقعات پر پورا اتروں گا،محمد رضوان

لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کے کپتان سے کہا ہے کہ ’’ایک‘‘ ہو کر کھیلیں، کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا، محمد رضوان نے یقین دھانی کرائی کہ وہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان نے ملاقات کی، اس موقع پر نائب کپتان سلمان علی آغا بھی موجود تھےمحسن نقوی نے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنلز ہیں، آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے ، ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی ہرا نہیں سکتا۔ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان محمدرضوان نے کہا کہ وہ دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں اور وہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کا نیا کپتان بنایا گیا ہے اور ان کی قیادت میں آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہو گا
آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں