Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

میلبورن(نیوز ڈیسک)پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جارہا ہے، میچ کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی

، نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب آج آسٹریلیا کے خلاف اپنا ون ڈے ڈبیو کریں گے، نوجوان آل راؤنڈر عرفان خان نیازی بھی آج اپنا ون ڈے ڈبیو کریں گے۔صائم ایوب پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں، انہوں نے مارچ 2023 میں افغانستان کے خلاف اپنا ٹی 20 ڈبیو کیا تھا جبکہ صائم ایوب رواں سال آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو کرچکے ہیں۔عرفان خان نیازی نے رواں سال اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈبیو کیا تھا، دونوں پلیئر کو پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے ڈیبیو کیپ دیں۔

مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی کا پہلا اجلاس، آج ا ہم قرارداد پیش کی جائیگی

یہ بھی پڑھیں