Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

رضوان الیون نے ٹی20 کی ٹرافی بھی اپنی میز پر سجانے کی تیاری کرلی

برسبین(نیوز ڈیسک)پاکستان نے دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے ٹرافی کے بعد ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ٹرافی بھی اپنی میز پر سجانے کی تیاری شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز کا جمعرات کو برسبین میں آغاز ہوگا، گرین شرٹس کے رعب نے کینگروز پر لرزہ طاری کردیا ہے

، مہمان ٹیم کے پاس مختصر فارمیٹ میں بھی آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع موجود ہے، میزبان کو مستقل کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔کپتان رضوان نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی سے حوصلے بلند ہوچکے، ہم نئے چیلنج کیلیے بھی تیار ہیں، بولنگ کے ساتھ بطور بیٹنگ یونٹ بھی صلاحیتیں ثابت کرنے کی خواہش ہے۔

پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری، ایک اور اہم رہنما مقدمے سے بری

یہ بھی پڑھیں