Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے(نیوز ڈیسک)زمبابوے نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔دوسرے میچ کے لیے زمبابوے نے اپنی فاتح سائیڈ برقرار رکھی ہے جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو موقع دیا گیا ہے اور محمد حسنین کی جگہ محمد ابرار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بلاوایو میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بناسکی تھی۔بعد ازاں، زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔

زمبابوے کا اسکواڈ
کریگ ایروائن (کپتان)، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا اور سین ولیمز

پاکستان کا اسکوڈ
محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد، اور فیصل اکرم

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میں سے 54 میں پاکستان کامیاب رہا جب کہ زمبابوے کو صرف 5 میچز میں کامیابی مل سکی، ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ دو بے نتیجہ ختم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں