بلاوائیو (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا، جس میں زمبابوے نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔
زمبابوے نے پاکستان کی طرف سے دیے گئے 133 رنز کے ہدف کو 8 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند پہلے حاصل کر لیا۔ زمبابوے کی جانب سے اوپننگ بیٹر برائن بینیٹ 43 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے، جبکہ کپتان سکندر رضا 19، ٹیڈیوانشے مارومانی 15، ڈائن مائرز 13، ویسلے مادھیویر 7، ٹشینگا موسیکیوا 7، ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 اور رائن برل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹینوٹینڈا ماپوسا نے 12 اور رچرڈ نگاروا نے 1 رن بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور جہانداد خان نے 2، 2 جبکہ سفیان مقیم اور سلمان آغا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ قاسم اکرم نے 20، عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔ عثمان خان 5، صاحبزادہ فرحان 4 اور عمیر بن یوسف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رائن برل، ویلنگٹن ماساکاڈزا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا میپوسا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
مزیدپڑھیں:عوام پرمہنگائی کا ایک اور وار، بجلی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

