Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے جنوبی افریقہ کوبڑا ہدف دیدیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 330 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پہلے میچ میں آرام کرنے والے باووما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔قومی ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔تاہم عبداللہ شفیق مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد صائم ایوب اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 48 رنز کی شراکت داری قائم کی، گزشتہ میچ میں سینچری اسکور کرنے والے صائم ایوب 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

53 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے پر اعتماد بیٹنگ کی اور نصف سینچریاں اسکور کی، بابر اعظم نے کریئر کی 33 ویں اور محمد رضوان نے 14ویں ففٹی اسکور کی۔

بابر اعظم 73 رنز اور محمد رضوان 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں نے ملکر ٹیم کے اسکور کو 200 رنز کے قریب پہنچایا، اس کے بعد آغا سلمان اور کامران غلام نے بھی جارحانہ بلے بازی کی، آغا سلمان 30 اور کامران غلام 32 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، پروٹیز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کیوین مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارکو جانسن 3 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔

گرین شرٹس نے ٹیم میں کوئی تبدیکلی نہیں کی اور وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے چار تبدیلیاں کی ہیں، میزبان ٹیم کی جانب سے کیوین مافاکا آج ون ڈے کرکٹ میں اپنا (ڈیبیو) پہلا میچ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں