Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

مشکلات کا شکار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دلبرداشتہ ، 2027 کاورلڈ کپ کھیلنے کیلئے پرعزم

بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹر اسٹار ویرات کوہلی کافی مشکلات کاشکار ہیں، آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ویرات کوہلی دلبرداشتہ ، ہر کوئی ان پر تنقید کر رہا ہے۔کوہلی کے بارڈرگواسکر ٹرافی میں بڑے رنز نہ بنانے اور مسلسل وکٹوں کے پیچھےکیچ آؤٹ ہونے کے باعث ویرات کوہلی ٹیسٹ کیریئر کے مستقبل پر سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں تاہم 2027 کے ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں .ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کیخلاف بارڈرگواسکر ٹرافی کے 5 میچز میں صرف 190 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی اس سیریز میں 9 اننگز میں 8 بار کوور ڈرائیو مارنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہوئے، بولر ان کی تکنیکی خامیوں سے اب پوری طرح واقف ہو چکے ہیں اور وہ انہیں آسانی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔مسلسل رنز نہ بنانے کی وجہ سے بھارتی کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر ہوئے جس کے بعد کوہلی کے بھی مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں
روہت شرما اور ویرات کوہلی کا مستقبل؟ بھارتی ہیڈ کوچ نے بڑی بات کہہ ڈالی

یہ بھی پڑھیں