Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

آئی سی سی نے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

دبئی(نیوز ڈیسک)ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے پاکستانی اوپنر صائم ایوب ،انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے پاکستانی اوپنر صائم ایوب ،انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد ہوئے تھے۔آئی سی سی کے مطابق مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر سری لنکا کے کمیندو مینڈس قرار پائے۔کمیندو مینڈس نے 2024 میں تمام فارمیٹ میں مجموعی طور پر 32 میچز میں 1451 رنز اسکور کیے۔26 سالہ کمیندو مینڈس نے 2024 میں صرف 9 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 1049 رنز بنائے۔ان کا سب سے بہترین اسکور 182 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔

دو تین ماہ میں عوام کو ایسا تحفہ دیں گے لوگ خوش ہو جائیں گے: گورنر سندھ

یہ بھی پڑھیں