Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست روی سے بیٹنگ پر پاکستان پر تنقید ہونے لگی جبکہ سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ بھی قومی ٹیم نے اپنے نام کیا۔

میچ میں مجموعی طور پر پوری ٹیم نے 284 میں سے 162 گیندیں ڈاٹ بال کھیلیں اور کوئی رن نہیں بنایا، 47 اعشاریہ 2 اوورز میں سے 27 اوورز ضائع کردیے، جس پر شائقین بھی ناراض ہیں۔
میچ میں بابراعظم نے 90 گیندوں 64 رنز بنائے، جس میں 52 گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا جبکہ فخر زمان نے 30، سعود شکیل نے 15 اور رضوان نے 11 ڈاٹ بالز کھیلیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بابراعظم 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں