Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، کرکٹ پہلے؛ دولہا شادی چھوڑ کر میچ دیکھنے آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیائےکرکٹ کادوسرابڑا میلہ، چوتھےمیچ کی میزبانی آج لاہورکررہاہے، آج کامیچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اورانگلینڈ کےکھیلاجارہاہے، لاہورمیں28 سال بعدعالمی کرکٹ کی رونقیں بحال، کرکٹ کے بخار میں مبتلا دولہا اپنی شادی چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانوں پر اس کھیل کا جنون سوار ہے، 28 سال بعد لاہور میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر بچے، بڑے، خواتین سبھی خوشگوار موڈ میں ہیں اور آج کے میچ کے لئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔ضلع جھنگ کا دولہا اپنی برات چھوڑ کر میچ دیکھنے پہنچ گیا، قذافی اسٹیڈیم کے باہر سٹی نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے دلہے کا کہنا تھا کہ اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے کرکٹ پہلے شادی بعد میں،

دلہے کا کہنا تھا کہ دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا ضروری ہے۔


مزیدپڑھیں:نعیمہ بٹ نے عدیل کو لندن میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا,ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں