Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

دبئی میں کل پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدِ مقابل ہوں گے، نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جب کہ پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔لاہور میں دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا۔

سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ کریں گے جب کہ دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں