Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانیکا امکان

کراچی(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ پر آئی پی ایل کو ترجیح دے سکتے ہیں۔پروٹیز آل راؤنڈر کوربن بوش پی ایس ایل 10 کے لیے پشاور زلمی سے اپنے معاہدے کی قربانی دینے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے اس سے قبل کبھی انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لیا ہے البتہ وہ ماضی میں راجستھان رائلز کے ریزرو پلیئر رہ چکے ہیں۔

بوش کو جنوبی افریقی پیسر لیزاڈ ولیمز کی جگہ ممبئی انڈینز اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے پیسر بوش کو جنوری میں منعقدہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے اپنایا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟

یہ بھی پڑھیں