Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

بنگلادیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

ملائیشیا(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز کا ایک گروپ ملائیشیا میں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ملائیشیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی۔

کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا، جس کے بعد تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔

گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ تک کوئی ٹورنامنٹ شیڈولڈ نہیں ہے، اس حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی کا فضائی میزبان پر تشدد، دانٹ توڑ دیا

یہ بھی پڑھیں