نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہناتھا کہ یہ سیریز مایوس کن رہی، ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے، سفیان نے بہت اچھی باؤلنگ کی، میں نیوزی لینڈ کو کریڈٹ دوں گا۔
ماؤنٹ مانگانائی میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انتہائی دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث گراونڈ میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ برہم دکھائی دیئے اور اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقع بھی پیش آگیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی خراب کارکردگی پر تین کرکٹ فینز کافی ناراض دکھائی دیئے اور انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بر بھلا کہنا شروع کر دیا ۔
کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب خوش دل شاہ نے آگے بڑھ کر روکنا چاہا اور فینز کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی ۔ سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوشدل شاہ کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک اہلکار انہیں روکنے کی مسلسل کوشش کر رہاہے ۔
انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمیں نئی گیند کے خلاف بہتر کھیلنا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ہم پی ایس ایل کا لطف اٹھائیں گے، یہ ہمارے لیے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ ہم چیمپئنز ٹرافی (اور اس سیریز) میں اچھا نہیں کر سکے، اُمید ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
برطانوی بادشاہ کی گاجر کی بانسری پر دھن نے سب کو حیران کردیا

