لاہور(نیوزڈیسک)پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔
حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہو سکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
اس کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
جاپان، ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
