ناروے(نیوز ڈیسک)ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ پیش کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ دیا گیا۔
کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریڈ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔
کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔
برائن کو اپنے پہلے میچ میں بوڈو گلمٹ سے 0-1 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
قبل ازیں 2023 میں زیمبین فٹبال لیگ میں مین آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو بھی 5 انڈے کے کریٹ انعام دیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان، 3 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے


