Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کا بھارتی مداحوں کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار، ویڈیو وائرل

ممبئی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ جو اس وقت آئی پی ایل میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹور میں خریداری دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کے مداح ان سے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اصرار کرتے ہیں جس پر وہ انکار کر دیتےہیں۔ ویڈیو بنانے والے صارف کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں کم از کم آپ کو ان کی باتوں کا جواب دینا چاہیے لیکن وہ بغیر کچھ کہے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی میں بہت غرور ہے جس پر صارفین نے مداحوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں کھلاڑیوں کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سن رائزرز حیدرآباد کے شائقین ٹریوس ہیڈ کو تنگ کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ ہر غیر ملکی کھلاڑی کو ڈیوڈ وارنر کی طرح ہونا چاہیے جو بھارت کے سامنے ہمیشہ خوشامد کرتا ہے۔


واضح رہے کہ سن رائزرز کی ٹیم گزشتہ سیزن میں رنر اپ رہی جبکہ آئی پی ایل 2025 میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہیں۔

انہیں لکھنؤ سپر جائنٹس، دہلی کیپٹلس، اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے لگاتار تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزیدپڑھیں:خواتین ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار ، جینز پر پابندی

یہ بھی پڑھیں