Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، کپتان کون؟

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین کی جانب سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے تیسری بار فائنل میں فتح حاصل کی۔

پی ایس ایل الیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے جگہ بنائی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے سکندر رضا جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلوائی، کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

پی ایس ایل الیون میں کراچی کنگز کے بھی تین کھلاڑی، کپتان ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی شامل ہیں، جبکہ خوشدل شاہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اسکواڈ
پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، حسن نواز، سکندر رضا، فہیم اشرف، حسن علی، علی رضا اور ابرار احمد شامل ہیں، جبکہ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ کو بارویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم

یہ بھی پڑھیں