لاہور ( نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2026-2025 کے پہلے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا۔
گروپ اے میں آزاد جموں کشمیر، فیصل آباد، حیدرآباد، کراچی وائٹس، لاہور بلوز اور کوئٹہ ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، کراچی بلوز، لاڑکانہ، ملتان اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں شامل تھیں۔
حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا میچ لاہور بلیوز اور فیصل آباد کے درمیان 29 اگست کو ہوگا۔
حنیف محمد ٹرافی میں 30 چار روزہ نان فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں گروپس کی ٹاپ ٹیم قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں جگہ بنائے گی۔
حنیف محمد ٹرافی میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی۔حنیف محمد ٹرافی 29 اگست سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔
ًمزید پڑھیں:پہلے بتاتے تو دلہن کو ناشتہ میں بھیج دیتا۔ ڈرامے میں ناشتے میں ابلے ہوئے آلو اور مٹر دیکھنے کے بعد صارفین کے دلچسپ تبصرے




