Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بھارت نے پاکستان سے متعلق سپورٹس پالیسی بنا دی

ممئی (نیوز ڈیسک)بھارت کی وزارت سپورٹس نے پاکستان سے متعلق اپنی نئی سپورٹس پالیسی متعارف کروا دی ہے جس کے تحت بھارتی ٹیم پاکستان کے ساتھ صرف انٹرنیشنل ایونٹس میں ہی کھیلے گی ۔

بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کہا گیاہے کہ یہ پالیسی فوری نافذالعمل ہو گی جس کے مطابق بھارت ، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کے مقابلے میں حصہ نہیں لے گا، بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت ہو گی ، پاکستان کے ساتھ صرف بین الاقوامی مقابلوں میں ہی کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کا کہناتھا کہ ہم بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشائی کپ کھیلنے سے نہیں روکیں گے کیونکہ یہ کثیر الملکی ٹورنامنٹ ہے ۔

ایشیا کپ اگلے مہینے 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ 14 ستمبر کو ہو گا ۔
مزید پڑھیں:ببرک شاہ نے فواد خان کو اوور ریٹڈ قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیں