Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف آگیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد ایک انوکھا واقعہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کا تنازع سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آیا ہے۔

گزشتہ روز د بئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے پاک، بھارت میچ کی ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا، اور میچ کے اختتام پر بھی وہ اور شِوَم دوبے نے پوری پاکستانی ٹیم کو نظرانداز کرتے ہوئے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

بھارتی ٹیم کی اس حرکت کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اسے “نو ہینڈ شیک موومنٹ” کا نام دیا گیا۔

معاملہ بڑھنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اسے سنجیدہ لیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) اور ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کو باضابطہ شکایت بھیج دی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اس معاملے پر کہا کہ’’وہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں، ہم اپنے اگلے میچز پر توجہ دے رہے ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں:کسی ایک رکن ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا، جی سی سی اعلامیہ

یہ بھی پڑھیں