دبئی(ویب ڈیسک ) پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر اپنی جارحانہ بیٹنگ اور منفرد جشن منانے کے انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔
ایشیا کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو کو شاندار چھکا رسید کرکے 34 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور اس کے فوراً بعد بلا الٹا کر بندوق کا نشانہ باندھنے کا ایکشن کیا، جسے شائقین نے خوب سراہا۔
یہ اسٹائل کچھ حد تک پاکستانی بیٹر آصف علی کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اس سے قبل افغانستان کے خلاف ایک میچ میں چھکے مارنے کے بعد اسی طرح کا اشارہ کیا تھا۔
صاحبزادہ فرحان کا یہ منفرد انداز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے، جہاں شائقین ان کے اعتماد اور بیٹنگ اسٹائل کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
اپنی سیلیبریشن کے بارے میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہاکہ میں ففٹی بناکر سیلیبریشن بہت کم کرتاہوں اچانک میں ذہن میں خیال آیا تومیں نے سیلیبریشن کرلی لوگ اس کوکس طرح سے دیکھتے ہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں
مزیدپڑھیں:سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

