Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم ابو ظبی پہنچ گئی

دبئی(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم ابو ظبی پہنچ گئی

فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج سری لنکا کے خلاف سُپرفور مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے ابوظبی پہنچ گئی۔

پیر کو پاکستانی ٹیم نے آرام کیا، ایونٹ میں فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا تاہم شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔

سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کاموقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں۔سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری

یہ بھی پڑھیں