Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

عرفان پٹھان کا شاہد آفریدی پر ایک اور متنازعہ وار

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کو نشانے پر لے لیا اور متنازعہ بیان دے کر تنقید کی نئی بحث چھیڑ دی۔

روایتی حریفوں کے ان دو کھلاڑیوں کے درمیان ہمیشہ تناؤ رہا ہے جس کی ابتدا عرفان پٹھان کے کھیل کے میدان میں بچگانہ رویے سے ہوئی۔

لمبے عرصے سے جاری لفظی جنگ میں نیا موڑ اس وقت آیا جب پاکستان کے خلاف بھارتی جیت کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹیٹر کی حیثیت سے کام کرنے والے عرفان پٹھان نے ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ میڈیا میں میرے نام پر شوز بناتے ہیں، اور میرے خلاف منفی باتیں کر کہ شہرت اور پیسے کماتے ہیں۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں عرفان پٹھان کی حرکتوں کو قابلِ غور نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی پیٹھ پیچھے کی جانے والی باتوں کو توجہ کے قابل نہیں سمجھتے۔

عرفان پٹھان کی بیان بازی کی عادت پر شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی کھلاڑی مرد ہوتے تو ادھر ادھر باتیں بنانے کے بجائے میرے سامنے آ کر بات کرتے۔

اپنے دور میں عرفان پٹھان کی پچ پر خوب پٹائی کرنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ صرف اسے مرد سمجھتے ہیں جو منہ پر بات کرے، میری پیٹھ کے پیچھے تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن مجھ سے ذاتی طور پر بات کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔
مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

یہ بھی پڑھیں