Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

امریکا کو بڑا دھچکا،رکنیت معطل کر دی گئی

واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکہ کی کرکٹ کی رکنیت معطل کردی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی تاہم معطلی کے باوجود امریکا ، بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کا اہل ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق یو ایس اے کرکٹ کی معطلی کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا ہے، یو ایس اے کرکٹ نے بطور آئی سی سی ممبر باربار آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم بنانے میں ناکام رہی۔

یو ایس اے کرکٹ کو نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہ مل سکا، معطلی افسوسناک لیکن ضروری قدم تھا، امریکا کی قومی ٹیم کا انتظام اور منیجمنٹ عارضی طور پر آئی سی سی سنبھالے گی۔
مزیدپڑھیں:والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھےلیکن یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے، مریم نواز

یہ بھی پڑھیں