Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

فوڈ پوائزننگ،بھارت میں موجود آسٹریلوی کرکٹرز کی طبیعت بگڑ گئی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مبینہ طور پر ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے بھارت میں موجود آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم (australia a)کے کھلاڑیوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم جو اس وقت بھارت کے دورے پر ہےگزشتہ ہفتے بھارتی اے ٹیم کے خلاف میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کانپور میں فوڈ پوائزننگ کا شدید مسئلہ ہوا۔جس  کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو 2 دن تک ہسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ آسٹریلیا اے کے مزید 3 کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی تھی۔


جس کے بعد آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی ۔اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ہوٹل کے کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی وجہ مسترد کر دی۔انہوں نے کہا کہ اگر کھانا خراب ہوتا تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی بیمار پڑتے۔
مزیدپڑھیں:لاٹری جیت کر کروڑ پتی بننے والا شخص ہسپتال پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں