Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بھارت کے اوپننگ بیٹسمین آوٹ ہونے کے بعد بالر کو بیٹ مارنے کیلئے دوڑ پڑے

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے اوپننگ بیٹسمین پرتھوی شا تنازعات کھڑا کرنے میں مشہور ہیں، ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، جس میں مہاراشٹر اور ممبئی کے درمیان ہونے والے پریکٹس میچ کے دوران پرتھوی شا ممبئی کے کھلاڑیوں کے ساتھ گرما گرم بحث کرتے نظر آئے۔وہ ایک کھلاڑی کو گرائونڈ میں بیٹ مارنے کے لئے دوڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے بیٹسمن پرتھوی شا ہمیشہ تنازعات میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ ان کےبارے میں کہا جاتا ہے کہ جہاں پرتھوی شا ہیں وہاں تنازعہ ہے.ایسا لگتا ہے کہ پرتھوی شا اور تنازعہ ایک دوسرے کے لئے ہی بنے ہوں۔ بھارت کے لئے کئی میچوں میں اوپننگ کرنیوالے اور اب انڈیا کی ٹیم میں پھر سے واپسی کےلئے جدوجہد کررہے پرتھوی شا کا نیا تنازعہ مہاراشٹر اور ممبئی کے درمیان پریکٹس میچ کے دوران پیش آیا۔ جہاں وہ ایک کھلاڑی کو گرائونڈ میں بیٹ لے کر مارنے کے لئے دوڑے۔ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کھیلنے والے پرتھوی شا نے میچ میں 220 گیندوں پر 181 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہ بہترین انداز میں بیٹنگ کررہے تھے اور کوئی بھی گیندباز ان کو کنٹرول کرپانے میں بے بس نظر آرہا تھا۔ لیکن جب وہ 181 رن کے اپنے انفرادی اسکور پر پہنچے تو آؤٹ ہوگئے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اپنی سابق ٹیم کے خلاف سنچری بنانے کے بعد پرتھوی آسانی سے ڈبل سنچری بنا لیں گے لیکن وہ اسپنر مشیر خان کی ایک گیند پر سویپ کرنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے، اور یہاں سے پورا تنازعہ شروع ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پرتھوی شااور ممبئی کی ٹیم وکٹ لینے کے بعد آپس میں لڑ رہے ہیں۔ پرتھوی کو اتنا غصہ آیا کہ وہ سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان کو بلے سے مارنے کے لیے دوڑے ۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ جھگڑا کہاں سے شروع ہوا یا اسے کس نے شروع کیا، لیکن ایسا محسوس ہورہاتھا کہ پرتھوی شا کسی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ اس موقع پر گرائونڈ امپائر نےصورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے مداخلت کی اور حالات کو سنبھالا اور پرتھوی شا کے غصے کو ٹھنڈا کرکے انہیں پویلین کی طرف بھیج دیا ۔
مزیدپڑھیں:عمران خان لوگوں کو ٹشو پیپرکی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی علی امین کے ساتھ ہوا، طارق فضل چوہدری

یہ بھی پڑھیں