دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فائٹر رضوان علی اور بھارتی فائٹر رانا پرتاپ سنگھ کے درمیان 23 اکتوبر کو دبئی میں ایک بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے جسے شائقین شدید دلچسپی سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ فائٹ “بگر دین دی سپر بول” کے نام سے مشہور ہوگی اور اسے فائٹنگ کے اہم ایونٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی فائٹر رضوان علی اپنی بے مثال کارکردگی کے باعث ناقابل شکست سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے اب تک 10 مقابلوں میں بغیر کسی شکست کے 10 فتوحات حاصل کی ہیں۔ان کی اس جیت کی لگاتار سیریز نے انہیں قومی سطح پر ایک نمایاں مقام دلایا ہے اور وہ اپنی اگلی فائٹ میں بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ سے مقابلہ کریں گے
مزید پڑھیں:کچے کے ڈاکو سرنڈر کریں : شرجیل میمن



