کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہہر مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کی ہے لیکن دشمنوں کی پراکسی پر منہ توڑ جواب دیں گے۔پاکستان کبھی شروعات نہیں کرے گا، کوئی ایسا کرے گا تو اختتام ہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی طرح چلتی ہے۔ آغا سراج درانی کی وفات پیپلز پارٹی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے وفد نے صدر زرداری سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد بیان بازی سے گریز کر رہے ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومت ایکشن لے رہی ہے۔ سینئر صحافی شہید جان محمد کے قاتل مارے گئے ہیں۔۔ انہوں نے کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے جو ڈاکو رضاکارانہ طور پر سرنڈر کریں اور خود کو قانون کے حوالے کردیں۔ انہیں الگ طرح سے ڈیل کیا جائے گا۔ کچے کے ڈاکوؤں کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ سرنڈر کردیں۔
مزید پڑھیں:روٹھے ہوئوں کو منانے کا مشن ،ملاقات آج ہو گی
