اسلام آباد(ویب ڈیسک)روٹھوں کو منانے کا مشن، پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ پی پی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج سہ پہر اسلام آباد میں ہو گی۔ پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے وفد تشکیل دے دیا۔ راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن وفد میں شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کے پنجاب سے متعلقہ شکایات اور تحفظات پر بات ہو گی۔ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں نظرانداز کئے جانے پراور پی پی کو پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات ہیں۔ پی پی اور ن لیگ میں پنجاب بارے طے شدہ نکات پر پیش رفت پر بات ہو گی۔ ۔ وزیراعظم نے پنجاب میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:یوٹیوب نے نیا ڈیزائن اور کنٹرولز متعارف کرادیا
