Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

یوٹیوب نے نیا ڈیزائن اور کنٹرولز متعارف کرادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)یوٹیوب نے اپنے ویڈیو پلیئر کو اپ ڈیٹ کر کے صارفین کو بہتر اور کلین تجربہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے ویڈیو پلیئر میں کنٹرولز کو بہتر بنایا گیا ہے اور نئے آئیکونز شامل کیے گئے ہیں تاکہ ویڈیوز دیکھنے کا عمل مزید آسان اور خوشگوار ہو۔یوٹیوب نے بتایا کہ اس نئے پلیئر کی آزمائش 2025 کے آغاز سے کی جا رہی تھی اور اب اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو پلیئر کا نیا ڈیزائن زیادہ صاف اور صارف دوست ہے، جس میں اسکرین پر گول بٹن (Round On-Screen Button) بھی شامل ہیں۔یہ اپ ڈیٹ ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے تاکہ صارفین آسانی سے کنٹرولز استعمال کر سکیں اور ویڈیو چلانے کا عمل زیادہ پرلطف ہو جائے۔
مزید پڑھیں:انقرہ پارک :مالی بےضابطگی پربڑا انکشاف

یہ بھی پڑھیں