اسلام آباد(ویب ڈیسک)انقرہ پارک جاگنگ ٹریک کی تعمیر میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی مالی بےضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دستاویزات میں سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں جعلی کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکا دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات میں 8.5 ملین کے 2 چیک جعلی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔جاگنگ ٹریک کی تعمیر کا کام جعلی کنسٹرکشن کمپنی کے نام پر دیا گیا تھا جس میں ٹھیکےکی حد ایک کروڑ روپے تھی مگر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا کنٹریکٹ سائن کر دیا گیا۔متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے جعلی کمپنی کو ادائیگیاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق 2بلز بغیر فزیکل ویریفکیشن اور لیب ٹیسٹ کے ادا کیے گئے جس کے مطابق 3.94 ملین اور 4.93 ملین کے بلز جعلی طور پر منظور اور ادا کیے گئے اور یہ ادائیگیاں ایک فرد کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔
مزید پڑھیں:کراچی : تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن



