امرتسر(نیوز ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد اور سابق کرکٹر و اداکار یوگراج سنگھ نے اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ باب پر ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔
اداکار یوگراج سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کی سابقہ بیوی شبنم نے انہیں اور ان کے گھر کو ایک روحانی گرو ( بابا) کے لیے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی ’تباہ‘ ہو گئی۔
کہا کہ’میں گناہگار انسان ہوں، زندگی میں کئی غلطیاں کیں لیکن جس دن یووی (یووراج) اور اس کی ماں مجھے چھوڑ کر گئے، میری زندگی الٹ گئی۔ یہ سب مقدر میں تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے بعد وہ مکمل طور پر تنہائی اور غربت کا شکار ہوگئے۔
’ایسے دن آئے جب کھانے کو کچھ نہیں تھا، بارش میں بھیگتا رہا، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ لوگ سمجھتے تھے میں زندہ نہیں رہ پاؤں گا، لیکن خدا نے میرا ساتھ دیا۔‘
یوگراج کے مطابق جب انہیں فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘کے لیے کردار ملا تو ان کی جیب میں صرف 5 روپے تھے، مگر انہیں 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ملا جو ان کی زندگی کا ایک نیا موڑ ثابت ہوا۔
یوگراج نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ان کے اپنے غصے اور انتقام کے جذبے کی وجہ سے ہوا۔
’میں اپنی جوانی میں ظلم کا شکار ہوا۔ میں نے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ وہ بدلہ اپنے بیٹے کے ذریعے لینا چاہتا تھا۔ اسی جنون نے میرا سب کچھ چھین لیا۔‘
مزیدپڑھیں:پاکستان اور افغانستان جنگ بندی،چین کا ردعمل آگیا



