بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحمل، مکمل اور دیرپا جنگ بندی پر عمل پیرا ممالک کی حمایت کرتے ہیں۔ چین تعلقات میں مسلسل بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کابل پر حملے کے بعد فریقین میں جنگ بندی ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا فیصلہ طالبان رجیم کی درخواست پر کیا گیا، سیز فائر کے دوران فریقین مسئلے کا حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان

