لاہور( اوصاف نیوز)رمیز راجہ کا لائیو براڈکاسٹ کے دوران بابر اعظم سے متعلق کہا گہا طنزیہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئے، جب ان کی جانب سے بابر اعظم سے متعلق ایک طنزیہ جملہ لائیو براڈکاسٹ کے دوران مائیک پر ریکارڈ ہو گیا، اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔
یہ واقعہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش آیا، جب 49ویں اوور کی پہلی گیند پر بابر اعظم، جو اس وقت صرف ایک رن پر کھیل رہے تھے، سنورَن متھوسامی کی گیند پر کیچ آؤٹ قرار دیے گئے اور انہوں نے فوراً ”ڈی آر ایس“ لے لیا۔
اس موقع پر رمیز راجہ کی آواز مائیک پر سنی گئی، جو کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے۔ ”یہ آؤٹ ہے، اب ڈرامہ کرے گا۔“
اگرچہ یہ جملہ براہِ راست کمنٹری فیڈ کا حصہ نہیں تھا، لیکن قریبی مائیکروفونز پر ریکارڈ ہو گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔
بعد ازاں ری پلے میں واضح ہوا کہ گیند بیٹ سے نہیں لگی تھی اور امپائر کا فیصلہ تبدیل کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
بابر اعظم کے مداحوں نے رمیز راجہ کے اس جملے کو ”غیر پیشہ ورانہ“ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بابراعظم کے مداح رمیز راجہ کے اس غیر ضروری تبصرے پر ناخوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ ایک صارف ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ”اگر درست آؤٹ ہوتا تو وہ کیوں ڈرامہ کرتے؟“
ایک اور صارف نے لکھا کہ “کوئی رمیز راجہ کا مائیک بند کرے! میں اُن کے اردو میں کیے گئے ذاتی تبصرے اور جملے بیک گراؤنڈ میں صاف سن سکتا ہوں۔
Someone please mute Ramiz Raja’s mic during reviews, end of overs and such. Please!!
I can hear all of his quips and comments in Urdu behind the scenes.. it’s awkward and embarrassing in equal measure.#SAvPAK #PAKvsSA
— RAFAE (@Rafaetalks) October 13, 2025
ایک صارف نے رمیز راجہ پر ہی طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو بابر اعظم کے بڑے حمایتی تھے اب ان پر طنز کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ فٹبالرنےعالمی ریکارڈ توڑکرتاریخ رقم کر دی



