Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

شاہین آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آرام دینے کا امکان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف آنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آرام دینے کا امکان ہے تاکہ ان کے ورک لوڈ کو بہتر طور پر مینیج کیا جا سکے۔ شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شرکت کی تھی اور حال ہی میں انہیں پاکستان ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ رہنے والے خوشدل شاہ اور حسین طلعت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد رضوان کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد حارث انجام دیں گے۔ دوسری جانب، حارث رؤف کی شرکت غیر یقینی بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سلیکٹرز سیریز کے لیے زیادہ تر ایشیا کپ اسکواڈ کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ اوپنر صائم ایوب کو بھی کمزور فارم کے باوجود ایک اور موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ فیصلہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی فٹنس اور آئندہ بین الاقوامی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیم کو متوازن اور مؤثر رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:کوکنگ آئل، گھی اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا ءاضافہ

یہ بھی پڑھیں