Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کوہلی نے سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

لاہور( اوصاف نیوز)معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے دوران سابق سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

کوہلی نے اب تک 305 میچوں میں 57.71 کی اوسط سے 14,255 رنز بنائے ہیں جس میں 75 نصف سنچریاں اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔

سنگاکارا اب تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جنہوں نے 404 میچوں میں 14 ہزار 234 رنز بنائے جس میں 93 نصف سنچریاں اور 25 سنچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 463 میچوں میں 44.83 کی اوسط سے 18,426 رنز بنائے ہیں جس میں 96 نصف سنچریاں اور 49 سنچریاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی یا وکلا اگر لیڈ کریں گے تو عوام بھی ساتھ ہوں گے: حامدخان

یہ بھی پڑھیں