Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور( اوصاف نیوز)ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سابق ہندوستانی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا بین الاقوامی وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی نے ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے کے دوران 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔

ویرات کوہلی بین الاقوامی وائٹ بال کرکٹ (ون ڈے +ٹی ٹوئنٹی)میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کوہلی نے 305 ون ڈے میچوں میں 14,255 اور 125 T20 انٹرنیشنل میں 4,188 رنز بنائے ہیں۔

اس سے بین الاقوامی وائٹ بال کرکٹ میں کوہلی کے کل 18,443 رنز ہو گئے۔ جو دنیا میں کسی بھی بلے باز کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

اس سے قبل بین الاقوامی وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 18,426 اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 رنز بنائے تھے۔

سچن ٹنڈولکر کے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں کل 18,436 رنز ہیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگارا ہیں جن کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کل رنز 15,616 ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 463 میچوں میں 44.83 کی اوسط سے 18,426 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں‌:مجھے کوئی نہیں ڈرا سکتا، ہم ڈیلیور کریں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

یہ بھی پڑھیں