Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

بابر اعظم صرف چند رنز دور! روہت شرما کا عالمی ریکارڈ خطرے میں؟

لاہور( اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ہندوستان کے سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابر اعظم کو گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد مختصر فارم کی ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کے پاس روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع ہے۔

31 سالہ بابر اعظم اب تک 128 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 4223 رنز بنا چکے ہیں جب کہ روہت شرما نے مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔

پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ 2 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:فیصلے ہوتے ہیں، مگر عمل کہاں؟ جمہوریت خطرے میں!سینیٹر ہمایوں مہمند

یہ بھی پڑھیں