Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں گراتا، شاہین آفریدی

لاہور(اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی جان بوجھ کر کیچ نہیں ڈراپ کرتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلی ون ڈے سیریز جیت کر خوشی ہوئی، تاریخ رقم ہوئی، پہلی بار جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز جیتی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو معلوم ہے کہ کن غلطیوں پر کام کرنا ہے، وہ ایک دوسرے سے غلطیوں پر بات کرتے ہیں، ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ کوئی جان بوجھ کر کیچ نہیں ڈراپ کرتا، یہ عمل کھیل کا حصہ ہے، پچھلے کچھ سالوں میں فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے۔ پاکستانی باؤلر کے مطابق بیٹنگ، فیلڈنگ، باؤلنگ تینوں شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی، رضوان بابر فخر صائم شاہین ہی ذمہ داری لینے والے نہیں ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ رضوان 2023 سے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنا رہے ہیں، ترجیح اس کھلاڑی کو سپورٹ کرنا ہے جو فارم میں نہیں، سکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہا ہے لیکن سب کو موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بینچ سٹرینتھ مضبوط کرنا ہو گی، عام طور پر پاکستان کو بڑے ٹورنامنٹس میں انجریز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سلیکشن میں کپتان کو شامل کرنا چاہیے، سلیکشن کمیٹی 15 کا سکواڈ بناتی ہے، تاہم کپتان کی رائے ضروری ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ حسن نواز کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزارا، اس لیے انہیں اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا، حسن نواز کو آؤٹ کرنے کا مطلب انہیں پلان سے باہر کرنا نہیں، حسن نواز اپنی بیٹنگ پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، حسن نواز جس نمبر پر کھیلتے ہیں وہ اس وقت بلے بازوں کی کارکردگی بتاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پہلی بار کپتان بنا تو بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا۔ رضوان اچھا انسان ہے۔ میں نے سب سے پہلے رضوان کو بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ آپ کی کیا رائے ہے؟ رضوان نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رضوان سے مشاورت کے بعد انہوں نے کپتانی قبول کر لی۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ضرور پرفارمنس اور سنچری کے ساتھ واپس آئیں گے۔ میں صرف سابق کپتانوں سے نہیں بلکہ جس سے بھی مشورہ لیتا ہوں۔
مزید پڑھیں‌:بلوچستان اور سابق فاٹا اسکالرشپس کے لیے اہلیت کا امتحان ملتوی!

یہ بھی پڑھیں