Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

امریکی فٹبالر ٹریفک حادثے کے بعد چل بسی

کیلیفورنیا( اوصاف نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کیلیفورنیا اسٹیٹ فلرٹن یونیورسٹی کی نوجوان فٹبالر لورین ٹرنر 27 ستمبر کو پیش آنے والے سنگین روڈ حادثے کے چھ ہفتے بعد دم توڑ گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ لورین ٹرنر اپنی الیکٹرک موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھیں جب ایک ٹرک نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تقریباً چھ ہفتے تک کومہ میں رہیں۔

حادثے کے وقت ان کے ساتھ ایک اور ساتھی بھی موجود تھی جو زخمی ہوئی لیکن خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔

لورین کے اہل خانہ نے آج صبح ایک بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری پیاری لورین چھ ہفتوں کی طویل جدوجہد کے بعد ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے۔”

لورین ٹرنر یونیورسٹی ٹیم کی ایک باصلاحیت کھلاڑی سمجھی جاتی تھیں اور کوچنگ اسٹاف نے انہیں “جذبے، محنت اور عزم کی علامت” قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:آج کل کی سیاست ذاتی مفادات اور انتقام پر مبنی ہے،فیصل چوہدری

یہ بھی پڑھیں