کلکتہ (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں، جنوبی افریقہ کے کپتان کی باڈی شیمنگ کی اور انہیں بونا کہہ دیا۔
بھارت کے شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے جنوبی افریقہ کے کپتان کی باڈی شیمنگ کر دی۔
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اوپنرز ایڈن مرکرم اور رائن ریکلٹن کو پویلین واپس بھیج دیا۔
JB – "bauna hai yeh"
RP- "bauna hai but laga yahape"
JB – "bauna hai yeh BC"Review not taken for the appeal of LBW against Bavuma.
— Bishontherockz (@BishOnTheRockx) November 14, 2025
اس کے بعد فاسٹ بولر کو لگا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایل بی ڈبلیو کیا، تاہم میدان میں موجود امپائر نے ان کی اپیل کو مسترد کر دیا مگر ریویو لینے کی مشاورت کے دوران ٹیمبا باووما کے بارے میں بھارتی کھلاڑیوں کی غیر اخلاقی گفتگو اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔
بھارتی کھلاڑیوں کی ریکارڈ شدہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ جسپریت بمرا نے ٹیمبا باووما کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’بونا بھی ہے یہ‘ جس پر رشبھ پنت نے کہا، ’بونا ہے مگر گیند اوپر لگی۔‘
مزیدپڑھیں:برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا، ایک مہینے کی بارش ایک دن میں برس گئی




