Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

زمان خان کی ٹی 10 لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے ٹی 10 لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرلی۔

پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے ٹی 10 لیگ میں عجمان ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ناردرن واریئرز کے خلاف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

زمان خان نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور دو اوورز میں 19 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ناردرن واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 118 رنز بنائے اور عجمان ٹائٹنز کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا۔

ناردرن کی جانب سے چارلس نے 29 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

عجمان ٹائٹنز نے 119 رنز کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، معین علی 8 گیندوں پر 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ڈونلڈ نے 31 رنز بنائے۔

ناردرن واریئرز کی جانب سے عمرزئی نے دو اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

یہ بھی پڑھیں