Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جو انتخاب کے دوران دونوں کے درمیان سخت تنقید کے باوجود شائستہ اور مصالحت آمیز رہی۔ ممدانی نے جیت کے بعد ٹرمپ کو آمر قرار دیا تھا اور ٹرمپ نے مدمانی پر کمیونسٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔

اوول آفس میں ملاقات کے دوران صحافیوں نے ممدانی سے سخت سوال کیا کہ کیا وہ صدر کو ’فاشسٹ‘ سمجھتے ہیں، جس پر ٹرمپ نے فوری طور پر صورتحال سنبھالتے ہوئے کہا: ’ٹھیک ہے، آپ بس ہاں کہہ دیں‘ اور ہلکے انداز میں ممدانی کے بازو پر تھپتھپاتے ہوئے کہا کہ یہ وضاحت کرنے سے آسان ہے۔


ٹرمپ نے ممدانی کی سیاست پر زیادہ بات نہیں کی اور صحافیوں سے صرف کہا کہ ان کے نظریات تھوڑے غیر روایتی ہیں۔ انہوں نے نیویارک کے گورنر کے لیے امیدوار اپنے ایک حلیف کی ممدانی پر کی گئی تنقید کو بھی نظر انداز کیا۔

ایک اور صحافی کے سوال پر کہ کیا وہ اوول آفس میں کسی ’جہادی‘ کے ساتھ کھڑے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، میں ایسا نہیں سمجھتا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ماضی کے بیانات کو بھلا کر تعریفی انداز اختیار کیا، جسے مبصرین نے سال کا سب سے غیر متوقع اور شائستہ سیاسی ٹاکرا قرار دیا۔
مزیدپڑھیں:ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں