Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قومی ایتھلیٹ کی ہلاکت

روہتک(انٹرنیشنل ڈیسک) ہریانہ کے شہر روہتک میں جنونی مظاہرے کے دوران قومی اور بین الاقوامی پیرا پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے وحشیانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق28 نومبر کو شادی کے موقع پر کچھ مہمانوں کے غیر اخلاقی رویے پر اعتراض کرنے کے بعد تقریباً 15 سے 20 افراد نے دھانکر پر لوہے کی سلاخوں اور ہاکی اسٹکس سے حملہ کیا، جب کہ اس کا دوست جتن کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ہجوم کے ہاتھوں بدترین تشدد کا سامنے کرنے والے قومی ایتھلیٹ دھانکر کو پہلے بھوانی جنرل اسپتال منتقل کرنے کے بعد روہتک کے پانڈت بی ڈی شرما پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

روہت دھانکر 2 بار جونیئر پیرا نیشنل ریکارڈ ہولڈر اور 7 بار سینیئر پیرا نیشنل چیمپیئن رہ چکے تھے، اور بھارت کی نمائندگی بھی کر چکے تھے۔ پولیس نے اس کیس میں 6 افراد کو حراست میں لیا ہے اور ایک گاڑی قبضے میں لی گئی ہے۔

دھانکر کے خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، اور واقعہ بھارتی معاشرت میں بڑھتی ہوئی ہجوم پرستی اور تشدد کی شدید تنبیہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں