ہیلسنکی(انٹرنیشنل ڈیسک)فن لینڈ نے “آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات” کی بناء پر پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارتخانے 2026 تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد، کابل اور یانگون میں موجود سفارتخانے 2026 کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔ وزارت کے مطابق یہ فیصلہ فن لینڈ کے ان ممالک کے ساتھ محدود “تجارتی و اقتصادی روابط” کے سبب کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارتخانوں کی بندش کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
یہ فیصلہ فن لینڈ کے لیے کوئی نیا نہیں ہے، کیونکہ اس سے قبل 2012 میں بھی مالی مسائل کی وجہ سے فن لینڈ نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔
مزیدپڑھیں:بحرین نے گولڈن ویزا کی شرائط میں نرمی کر دی



